تاریخ شائع کریں2020 3 June گھنٹہ 19:42
خبر کا کوڈ : 464811

امام خمینی (رہ) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت

دنیائے اسلام کے مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور دانشوروں کے لئے حضرت امام خمینی کے سیاسی، مذہبی ، علمی اور سماجی افکار مشعل راہ ہیں۔
امام خمینی (رہ) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت
رپورٹ کے مطابق عالمی رہنماؤں نے حضرت امام خمینی (رہ) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر حضرت امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کے مذہبی ، سیاسی اور سماجی رہنماؤں اور دانشوروں کے لئے حضرت امام خمینی کے سیاسی، مذہبی ، علمی اور سماجی افکار مشعل راہ ہیں۔

٭ پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے جرات و استقامت سے اسلام کی طاقت و حقانیت کو تسلیم کرایا۔ امام خمینی  (رہ) کی کامیابی کا بنیادی سبب ان کے قول و فعل میں ہم آہنگی تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے جو کہا ہمیشہ اس پر قائم رہے اور اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔

امام خمینی (رہ) کی لغت میں ناکامی نام کا کوئی لفظ درج نہیں تھا۔امام خمینی نے بابصیرت اور کمال دانشمندی کے ساتھ اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی یہود و نصاری پر عالم اسلام کے اس عظیم القدر مجاہد کے نام سے خوف و لرزہ طاری ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی امام خمینی (رہ) کی شخصیت کو متنازع ثابت کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔

٭ کشمیر کے ممتاز عالم دین اور حریت کانفرنس کے رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے سانحہ  ارتحال کی  اکتیسویں برسی کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ)   کی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  امام خمینی کو قرآنی اور اسلامی تعلیمات کا مجسم نمونہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امام خمینیؒ نے دنیا کے سامنے اسلام کی حقیقی  اور عملی تصویر پیش کی  اور اسلام کے سیاسی نظام کو متعارف کروایا اور اس اندازِ فکر  پر کاری ضرب لگائی جس کی رو سے سیاست اور دین کو ایک دوسرے سے جدا تصور کیا جاتا ہے۔

٭ لبنان کی مزاحمتی تحریک کے جنرل سکریٹری جمیل ضاہر نے مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں حضرت امام خمینی(رہ) کی عظيم شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو حضرت امام خمینی (رہ) کے نظریات سے بھر پور استفادہ کرکے عالمی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

٭ افغانستان کی اخوت اسلامی کونسل کے سربراہ مولوی حبیب اللہ حسام نے مہر نیوز سے گفتگومیں حضرت امام خمینی (رہ) کو ممتاز عالمی ، دینی اور سیاسی شخصیت قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے عملی طور پر مسلمانوں میں اخوت ، برادری اور اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی اور انھوں نے فلسطینیوں کی آشکارا اور عملی مدد کرکے سامراجی طاقتوں کی طرف سے سنی اور شیعہ کے درمیان قائم کردہ منافرت پر مبنی دیوار کو منہدم کردیا۔

٭ بحرین کی " عمل اسلامی " تحریک کے سربراہ شیخ راشد الراشد نے مہرنیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حضرت امام خمینی(رہ)  نے عالم اسلام میں عزت اور مزاحمت کی ثقافت کو فروغ دیا  اور اسلامی مزاحمت نے خطے میں  سامراجی طاقتوں کے تمام گھناؤنے منصوبوں اور سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

٭ یمن کے سیاسی تجزیہ نگار طالب الحسنی کا کہنا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ دنیا میں  اسلامی بیداری اور بصیرت کی لہر پیدا کردی ، حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار نے اسلامی ممالک خاص طور پر فلسطین، لبنان اور یمن میں مسلمان جوانوں کے اندر استقامت اور پائداری  کا جذبہ مضبوط اور مستحکم بنادیا ، اور وہ فلسطینی جوان جو کل تک اسرائیل کا پتھروں سے مقابلہ کرتے تھے وہ آج اسرائیل پر راکٹ داغ رہے ہیں اور انھیں یہ عزم و حوصلہ حضرت امام خمینی(رہ)  سے ملا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfo0ofyt09j6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ