تاریخ شائع کریں۱۴ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۸:۳۵
خبر کا کوڈ : 464796

کابل کے گرین زون میں واقع مشہور وزیر اکبر خان مسجد میں زوردار دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت سخت سیکیورٹی زون کی مسجد کے اندر دھماکے میں معروف عالم دین ایاز نیازی ایک نمازی سمیت شہید ہوگئے۔
کابل کے گرین زون میں واقع مشہور وزیر اکبر خان مسجد میں زوردار دھماکا
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے گرین زون میں واقع مشہور وزیر اکبر خان مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے وقت مسجد میں معروف عالم دین ایاز نیازی اور نمازی موجود تھے۔ نماز امام ایاز نیازی نے پڑھائی جس کے بعد دھماکا ہوا اور مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

دھماکے میں مسجد کے امام ایاز سمیت ایک نمازی شہید جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ادارے نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیر اکبر خان مسجد کابل کی معروف ترین مسجد ہے جہاں امام ایاز نیازی کے خطبات کو سننے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں جب کہ کابل انتظامیہ کے اہم رہنما بھی اسی مسجد میں نماز عیدین ادا کرتے ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کابل میں ایک اور دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دونوں دھماکوں میں دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا گیا تھا جنہیں ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس