تاریخ شائع کریں2020 3 June گھنٹہ 18:06
خبر کا کوڈ : 464791

ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ہلاک

طالبان کے سرغنہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کی متضاد خبریں
ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ہلاک
طالبان کے سرغنہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

امریکی میگزین نے کوئٹہ میں طالبان کے رہنماوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی میگزین نے طالبان کے ایک رہنما مولوی احمد علی جان کے حوالے سے کہا ہےکہ طالبان سربراہ کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں تاہم وہ صحت یاب ہورہے ہیں ، تاہم امریکی رسالے نے کوئٹہ میں طالبان کے تین رہنماوں کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

البتہ ابھی تک آزاد ذرائع نے اس خبر کی تردید یا تائید نہیں کی اور طالبان کی جانب سے بھی باقاعدہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

افغان حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والے طالبان کے کئی سینئر ارکان بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

افغان حکومت کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ دوحہ میں موجود طالبان کی پوری قیادت کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcaoyny649ni01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ