QR codeQR code

یورپ اپنا منہ ہمیشہ کیلئے بند کرلے: ظریف

2 Jun 2020 گھنٹہ 20:56

اگر یورپ ویسے ہی امریکہ میں لوگوں اور میڈیا والوں کیخلاف بربریت کے سامنے خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کیلئے اپنا منہ بند کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ ایران


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپ ویسے ہی امریکہ میں لوگوں اور میڈیا والوں کیخلاف بربریت کے سامنے خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کیلئے اپنا منہ بند کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی دباؤ کے خطرے کے ساتھ ساتھ امریکی شہر میڈیا والوں اور عوام کیخلاف بربریت کا منظر بن گئے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ یورپ جو غیرمغربی ملکوں کے سامنے بہت جلد موقف اختیار کرتا ہے اب چھپ بیٹھ کر خاموشی اختیار کرچکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر یورپ ویسے ہی امریکہ میں لوگوں اور میڈیا والوں کیخلاف بربریت کے سامنے خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کیلئے اپنا منہ بند کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ ظریف نے اس سے پہلے کہا تھا کہ کچھ لوگ نہیں سوچتے ہیں کہ سیہ فام لوگوں کی جان کی قدر و قیمت ہے، ہم لوگوں میں سے جو سیہ فام لوگوں کی زندگی کی اہمیت دیتے ہیں کو جاننا ہوگا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا نسل پرستی کیخلاف مقابلہ کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی شہر مینیپولیس میں ایک سیہ فام شخص جورج فلوئیڈ کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد احجتاجی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آئے ہیں۔

یہ واقعہ منیپولیس میں پیش آیا اور اس واقعے کے تناظر میں تین روز سے مظاہرے ہو رہے ہیں؛ مظاہرین نے ایک پولیس سٹیشن کو بھی آگ لگا دی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 464662

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464662/یورپ-اپنا-منہ-ہمیشہ-کیلئے-بند-کرلے-ظریف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com