QR codeQR code

امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کو آزاد کردیا

2 Jun 2020 گھنٹہ 20:39

امریکہ نے سیروس عسکری کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے گرفتار کرلیا تھا،


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کو آزاد کردیا ہے اور وہ وطن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام میں ایک اچھی خـبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سیروس عسکری کو آزاد کردیا ہے اور وہ وطن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ سیروس عسکری کا حمل جہاز ایران کے لئے روانہ ہوگيا ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ سیروس عسکری کی آزاد کے تمام اقدامات مکمل ہوچکے ہیں۔

سیروس عسکری ایران کی شریف صنعتی یونیورسٹی کے پروفیسر اور سائنسداں ہیں۔

امریکہ نے سیروس عسکری کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے گرفتار کرلیا تھا ، اس سے قبل ایران نے سیروس عسکری کے بدلے امریکی شہری ژاؤونگ کو آزاد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 464660

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464660/امریکہ-نے-ایرانی-سائنسداں-سیروس-عسکری-کو-آزاد-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com