QR codeQR code

امریکا ؛ ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس بیس میں فائرنگ،2 اہلکار ہلاک

2 Jun 2020 گھنٹہ 20:21

امریکا کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔


امریکا کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس میں صبح پیش آیا جس میں 319 ریکوننینس ونگ کے 2 ایئرمین ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے ہوئی اور اڈے موجود ہنگامی ٹیم نے موقع پر ایکشن لیا۔

بیس کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے کسی بھی سوال کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں سے متعلق معلومات ان کے لواحقین کی اجازت کے بغیر فراہم نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کے اوائل میں امریکی بحری اڈے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مذکورہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا اور ریاست کے گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحری اڈے میں حملہ کرنے والا سعودی فضائیہ کا اہلکار تھا جو فوجی تربیت کے لیے امریکا میں موجود تھا۔

رون ڈی سنٹس نے تصدیق کی تھی کہ حملہ آور کی فائرنگ سے اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ چاروں افراد عام شہری تھے یا امریکی بحریہ کے اہلکار تھے۔

خیال رہے کہ 2009  میں ٹکساس کے فورٹ ہوڈ نامی علاقے میں ایک فوجی بیس میں فائرنگ کے واقعے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ان دنوں امریکا میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے فوج بھیجنے کے اصرار کیا گیا جس کے بعد فسادات میں مزید شدت آگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے چرچ جانے کا راستہ صاف کیا۔


خبر کا کوڈ: 464655

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464655/امریکا-ریاست-ڈکوٹا-میں-ایئر-فورس-بیس-فائرنگ-2-اہلکار-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com