تاریخ شائع کریں۱۲ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۸:۲۹
خبر کا کوڈ : 464546

ایران : ملک بھر میں مزید 2 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 466 ہوگئی ہے، وزارت صحت ایران
ایران : ملک بھر میں مزید 2 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید 2 ہزار 516 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان جہانپورکیانوش نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 466 ہوگئی ہے،

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 2 ہزار 527 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اب تک 1 لاکھ 18 ہزار 848 افراد نے کورونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 797 ہوگئی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس