تاریخ شائع کریں2020 1 June گھنٹہ 17:03
خبر کا کوڈ : 464534

ایرانی شہید رجائی پورٹ؛ آئل مصنوعات کی بیرون ملک برآمدات میں اضافہ

ایرانی شہید رجائی پورٹ سے رواں سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران، 10 لاکھ 792 ہزار ٹن آئل مصنوعات کی بیرون ملک میں برآمدات ہوئی ہیں۔
ایرانی شہید رجائی پورٹ؛ آئل مصنوعات کی بیرون ملک برآمدات میں اضافہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی شہید رجائی پورٹ سے رواں سال کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران، 10 لاکھ 792 ہزار ٹن آئل مصنوعات کی بیرون ملک میں برآمدات ہوئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے سربراہ اللہ مرراد عفیفی پور نے پیر کے روز شہید رجائی کی اقتصادی علاقے کی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 6۔32 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عفیفی پور کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران، شہید رجائی پورٹ سے 20 لاکھ 652 ہزار 948 ٹن آئل مصنوعات کی منتقلی کی گئی ہے اور ساتھ ہی 13 ہزار 347 آئل مصنوعات کا ٹرانزٹ کیا گیا ہے اور اس میں 100 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہید رجائی خصوصی اقتصادی علاقے کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے گزشتہ دو مہینوں کے دوران اسی پورٹ سے 20 لاکھ 247 ہزار 238 ٹن نان آئل مصنوعات کی بیرون ملک میں برآمدات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران 10 لاکھ 105 ہزار 819 ٹن نان آئل مصنوعات بھی شہید رجائی پورٹ میں درآمدات کی گئی ہے جس میں 20 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عفیفی پور نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، 547 ہزار 429 ٹن مصنوعات دیگر پورٹس میں ٹرنسشیپ، 13 ہزار 976 ٹن مصنوعات کی منتقلی اور 219 ہزار 473 ٹن مصنوعات کا ٹرانزٹ کیا گیا ہے۔

صوبے ہرمزگان کی پورٹس اینڈ شپنگ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ 2 مہینوں کے دوران شہید رجائی پورٹ میں آئل اور نان آئل مصنوعات کی منتقلی کی شرح 80 لاکھ 639 ہزار 920 ٹن پہنچ گئی ہے۔
 
عفیفی پور کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ 180 ہزار 592 ٹن نان آئل مصنوعات اور 40 لاکھ 459 ہزار 328 ٹن آئل مصنوعات کی منتقلی کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9۔10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہید رجائی خصوصی اقتصاد علاقے کے سربراہ نے کہا کہ  گزشتہ دو مہینوں کے دوران، 583 بحری جہاز ایران کی سب سے بڑی تجارتی بندرگاہ میں داخل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان بحری جہازوں میں سے 468 بحری جہاز ہزار ٹن سے زائد مصنوعات پر مشتمل تھے اور 115 بحری جہازو بھی ہزار ٹن سے کم  مصنوعات پر مشتمل تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfmjdjjw6dvta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ