تاریخ شائع کریں2020 1 June گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 464533

افغان حکومت اور عوام کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کا شکریہ

ایران نے کرونا وائرس بحران کے باجود بھی افغانستان کو ایک 11 ٹنی امدادی کھیپ کا عطیہ کیا ہے۔
افغان حکومت اور عوام کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کا شکریہ
دارالحکومت کابل میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کرونا وائرس کی روک تھام پر ایران کیجانب سے دی گئی طبی امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر افغان محکمہ صحت کا حوالہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، بہادر امینیان نے بروز اتوار کو 11 ٹن پر مشتمل ایک طبی سازو سامان اور سہولیات بشمول کرونا وائرس کٹس ٹیسٹ، وینٹی لیٹرمشینز، ماسک اور جراثیم کش مصنوعات کو افغان محکمہ صحت کے نائب سربراہ "بشیر نورمل" کا حوالہ کردیا۔

اس موقع پر نورمل نے افغان حکومت اور عوام کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے کرونا وائرس بحران کے باجود بھی افغانستان کو ایک 11 ٹنی امدادی کھیپ کا عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان محکمہ صحت کو ان سامان کی ضرورت تھی؛ ہم ایرانی حکومت سے افغانستان کو کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے مزید طبی سہولیات بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

در این اثتا ایرانی سفیر نے کہا کہ ان امداد کا مقصد کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی فرنٹ لائن میں جد و جہد کرنے والی طبی ٹیموں کی جانوں کا تحفظ ہے۔

امینیان نے دونوں ملکوں کے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایران کی پہلی امدادی کھیپ تھی جو افغانستان بھیجی گئی اور آگے بھی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے نائب سربراہ محسن بہاروند نے بھی اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام پر علاقائی ملکوں کے درمیان تعاون کو ناگریز قرار دے دیا۔

واضح رہے  کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سے پہلے افغاستان کو کرونا وائرس کٹس ٹسٹ بھیجے گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcexe8exjh8pni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ