تاریخ شائع کریں2020 1 June گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 464530

+فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین کی قالیباف کو ایرانی اسپیکر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین کی محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد،
+فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین کی قالیباف کو ایرانی اسپیکر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین نے محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی پارلیمنٹ بدستور فلسطینی ارمان کی حمایت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین احمد بحر نے محمد باقر قالیباف کے نام میں ایک پیغام میں مزید کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور فلسطینی عوام کے نمائندوں نے قالیباف کو نئے ایرانی اسپیکر کے طور پر منتخب کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اللہ رب العزت سے ان کو اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے دعا کی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی مجلس شوری اسلامی کا نیا دور کامیاب ہوگا اور ایرانی عوام کی خواست بھی پوری ہوگی۔ بحر نے ایرانی پارلیمنٹ کے پچھلے دور میں فلسطینی عوام کی ارمان کی بھر پور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی ڈپٹی چیئرمین نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی پارلیمنٹ بدستور فلسطینی عوام اور حکومت کی آرمان کی حمایت کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 26 مئی کو ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کا آغاز کیا گیا ہے اور 27 مئی کے اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے محمد باقر قالیباف کو نئے اسپیکرکے طور منتخب کرلیا۔ اس کے علاوہ سید امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی اور علی نیکزاد کو ایک سال کیلئے بحثیث پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین چن لیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcbfabagrhb0sp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ