تاریخ شائع کریں2020 31 May گھنٹہ 18:32
خبر کا کوڈ : 464419

8 شوال : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی

پاکستان: جنت البقیع میں مزارات انبیاء، آئمہ، اصحاب اور ازواج رسول ؐ کی مسماری کے خلاف 8 شوال کو ایم ڈبلیو ایم کے تحت ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا۔
8 شوال : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جنت البقیع میں مزارات انبیاء، آئمہ، اصحاب اور ازواج رسول ؐ کی مسماری کے خلاف  8 شوال کو ایم ڈبلیو ایم کے تحت ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور آل سعود کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا تھا تو یہی نام نہاد عرب حکمران قاتل مودی کو میڈل اور تمغے پہنا رہے تھے، اب جبکہ سرزمینِ وحی حجاز مقدس پر اصلاحات کے نام سے جوا خانے قائم کیے جا رہے ہیں، فحاشی، عریانی اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

حد یہ ہے کہ اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے لئے تو رقص و سرور کی محفل سجائی جاتی ہیں جبکہ حجاز مقدس کے جن علمائے دین نے اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی پر صدائے احتجاج بلند کی، ان کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آیت اللہ شہید باقر النمر کی المناک شہادت حق بات کہنے کے سبب ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے دیرینہ مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کو تعمیر کیا جائے۔ آل سعود کو امریکہ کی غلامی سے باہر نکلنا چاہیئے، کیونکہ امریکہ کی بدمعاشی اور چودھراہٹ کا سورج غروب ہو رہا ہے، امریکہ اب سپر طاقت نہیں رہا بلکہ امریکہ اور اسرائیل اپنی تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

اس ڈوبتی کشتی کے سوار امریکہ کے ساتھ ہی غرق ہوں گے، لہذا مسلمان حکمرانوں کو امریکی غلامی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے اپنے عوام پر اعتماد کرنا چاہیئے اور عالمی معاملات میں امت مسلمہ اور کشمیر و فلسطین کی مظلوم قوموں کیساتھ ساتھ کھڑا رہنا چاہیئے۔
https://taghribnews.com/vdchzknkw23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ