تاریخ شائع کریں2020 30 May گھنٹہ 15:00
خبر کا کوڈ : 464293

سعودی اتحاد جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے

سعودی اتحاد جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے 20 سے زائد مرتبہ یمن کے مختلف علاقوں من جملہ صوبہ مارب، الجوف، تعز، الضالع اورالبیضا پر بمباری کی
سعودی اتحاد جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی اتحاد جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جارح سعودی اتحاد نے 20 سے زائد مرتبہ یمن کے مختلف علاقوں من جملہ صوبہ مارب، الجوف، تعز، الضالع اورالبیضا پر بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز بھی فائر بندی کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے۔ سعودی اتحاد نے توپوں کے گولے داغے اور جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

جارح سعودی اتحاد نے اس سے قبل الحدیدہ کے ایئرپورٹ پر بھی شدید بمباری کی تھی جس میں اس ہوائی اڈے کو خاصا نقصان پہنچا۔ سعودی اتحاد کے تابڑ توڑ حملوں پر عالمی برادری نے ڈرامائی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

الحدیدہ یمن کا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں فائربندی کے سلسلے میں سوئیڈن میں اتفاق رائے ہوا تھا مگر دوہزار اٹھارہ میں فائربندی کے اعلان کے بعد سے ہی سعودی اتحاد کی جانب سے فائربندی کی جانے والی خلاف وزی کے نتیجے میں ہمیشہ وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔

سوئیڈن میں فائربندی کے اس سمجھوتے پر دسمبر سن دو ہزار اٹھارہ میں دستخط ہوئے تھے۔جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے مرکزی، شمالی اور شمال مغربی علاقوں کو بھی وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchwknkx23n-id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ