تاریخ شائع کریں2020 30 May گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 464287

امریکی عوام کی بات سنی جائے

ایران کی وزارت خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غمزدہ امریکی عوام کی سرکوبی اور ذرائع ابلاغ پر لگائی جانے والی قدغن کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہئیے کہا کہ امریکی عوام کی بات سنی جائے
امریکی عوام کی بات سنی جائے
ایران کی وزارت خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غمزدہ امریکی عوام کی سرکوبی اور ذرائع ابلاغ پر لگائی جانے والی قدغن کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہئیے کہا کہ امریکی عوام کی بات سنی جائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئیٹ میں امریکی سیاہ فام نوجوان کی سفید فام امریکی پولیس آفیسر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، امریکہ میں نسل پرستانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور امریکی حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس قسم کے المناک اور دردناک قتل کے واقعات پرعدل و انصاف سے کام لے۔

واضح رہے کہ ایک سفید فام امریکی پولیس افسر نے پیر کے روز ریاست منے سوٹا کے شہر منیاپولس میں ایک سیاہ فام شہری کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

منیاپولس کے باشندے منگل کے دن سے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے بہیمانہ قتل کے خلاف شہر کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیان شب ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگ "میرا دم گھٹ رہا ہے" جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے متعدد عمارتوں کی کھڑکیاں اور شیشے توڑ دیے اور بعض مقامات بالخصوص پولیس کے مراکز کو آگ لگا بھی لگائی کہا جارہا ہے کہ اس دوران مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ میں مزید ایک شخص مارا گیا ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcaayny049niu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ