تاریخ شائع کریں2020 30 May گھنٹہ 14:37
خبر کا کوڈ : 464284

امریکہ: پرتشدد مظاہروں کا دائرہ پورے ملک میں پھیل گیا

امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا اور اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کے بعد گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔
امریکہ: پرتشدد مظاہروں کا دائرہ پورے ملک میں پھیل گیا
امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مِنی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے ہنگاموں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل گیا اور اٹلانٹا میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کے بعد گاڑیوں کو بھی جلا دیا۔

واضح رہے کہ نشریاتی ادارے سی این این امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ پر کھل کر تنقید کرنے والے نشریاتی اداروں میں شامل ہے اور امریکی صدر بھی ہمیشہ اس پر تنقید کرتے چلے آئے ہیں۔

ادھر ریاست منی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ نیویارک، ہوسٹن، اٹلانٹا اور لاس ویگاس تک پھیل گیا۔ شہر شہر لوگ سڑکوں پر ہیں، جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مینی پولِس میں مظاہرین نے کئی عمارتوں کو آگ لگا دی، حالات خراب ہونے پر شہر میں کرفیونافذ کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا۔
https://taghribnews.com/vdch6knkk23n-id.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ