تاریخ شائع کریں2020 30 May گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 464276

ترک اسپیکر پارلیمنٹ کی ڈاکٹر قالیباف کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اہمی گفتگو میں ایرانی اسپیکر نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے
ترک اسپیکر پارلیمنٹ کی ڈاکٹر قالیباف کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد
ترک اسپیکر پارلیمنٹ نے ڈاکٹر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی شنتوب نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ باہمی گفتگو میں ایرانی اسپیکر نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

اس گفتگو میں ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کےاسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران اور ترکی کے دیرینہ، دوستانہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان ہمیشہ اعلی اور اچھی سطح کے تعلقات برقرار رہے ہیں۔ ایران ترکی کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ڈاکٹر قالیباف نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ شام اور دیگر علاقائی معاملات کو حل کرنے کے سلسلے میں تینوں ممالک کے درمیان گفتگو اہمیت کی حامل ہے۔

ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ڈاکٹر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اہم اسلامی ملک ہے اور ترکی ایران کے ساتھ  تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
https://taghribnews.com/vdciy5a5qt1aqr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ