تاریخ شائع کریں2020 30 May گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 464270

عمران خان نے پاکستان کے موجودہ عدلیہ کے نظام کو ناکارہ قرار دے دیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے موجودہ عدلیہ کے سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے موجودہ نظام پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوچکا ہے
عمران خان نے پاکستان کے موجودہ عدلیہ کے نظام کو ناکارہ قرار دے دیا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کے موجودہ عدلیہ کے سسٹم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے موجودہ نظام پر عوام کا اعتماد متزلزل ہوچکا ہے۔

پاکستانی خبر رساں زرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت موجودہ دورِ حکومت میں عوا م کو انصاف کی سہل اور فوری فراہمی کے لئے کی جانے والی قانونی اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے  منعقدہ اجلاس میں ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے نظام میں بہتری کے لیے عوام کی توقعات موجودہ حکومت سے وابستہ ہیں۔  معاشرے کے کمزور، بے بس اورلاچار طبقات کی آواز بننا اور ان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے موجودہ نظام پر عوام کا اعتماد بہت حد تک متزلزل ہوچکا ہے۔ نظامِ عدل میں پائے جانے والے سقم دور کرنا اور عوام کی آسان، سستے اور فوری انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔ فوجداری مقدمات کے نظام میں اصلاحات ، تھانہ کلچر میں تبدیلی، مقدمات کے اندراج، تفتیش، جیلوں میں اصلاحاتی عمل کے حوالے سے بھی روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اٹارنی جنرل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ انہوں ںے اس کمیٹی کو عوام کی توقعات کے مطابق قانونی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے وقت کا تعین کرکے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت بھی دی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں جدید فارنزک لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdccm0q0x2bqei8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ