QR codeQR code

پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی ڈاکٹر قالیباف کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

30 May 2020 گھنٹہ 13:33

پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کوایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے


پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کوایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر نے اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف کو پاکستانی عوام  کا دیرینہ دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ محمد باقر قالیباف کی پاکستانی قوم کے ساتھ دیرینہ دوستی ہے  اور ایرانی قوم بھی محمد باقرقالیباف کی گرانقدر خدمات کی وجہ سے انھیں دوست رکھتی ہے۔

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں پاکستان اور ایران کو دو برادر ، اسلامی اور ہمسایہ ممالک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں قریبی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کومضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 464265

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464265/پاکستانی-سینیٹ-کے-اسپیکر-کی-ڈاکٹر-قالیباف-کو-منتخب-ہونے-پر-مبارکباد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com