تاریخ شائع کریں۱۰ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۳:۰۹
خبر کا کوڈ : 464260

کراچی سے داعش دہشتگرد گرفتار

ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سکندر کو گرفتار کیا گیا
کراچی سے داعش دہشتگرد گرفتار
کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کے دوران داعش کے دہشتگرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے کراچی میں مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد سکندر کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پی آئی بی کالونی میں ڈاکٹر سے بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں ملزم نے ڈاکٹر کے کلینک پر فائرنگ کی اور بم سے حملہ کیا، ملزم سکندر نے کورنگی میں حلیم نامی شہری سے بھتہ طلب کیا، ملزم دہشتگردی، بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کالعدم جماعت کا رکن بھی رہ چکا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس