QR codeQR code

لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا گیا

30 May 2020 گھنٹہ 12:57

اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقعے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے


پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اورجاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاکستانی فوج کے خبر رساں ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر پر بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی عبور کرکے نیکرون سیکٹر میں پاکستان کی سرحد میں 700 میٹر اندر داخل ہوا تھا۔

اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقعے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے۔ بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ کسی  بھی حماقت سے باز رہے۔ بھارت کے کسی بھی غیر دانش مندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب ملےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیرمیں اس کی  کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے۔اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے بھارت یہ سب کررہا ہے۔نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے۔ آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے وہاں اب یہ رپورٹس آنے لگی ہیں کہ کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجید دووال  کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں۔ بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ بھارت سرکار ایسا راستہ اپنا رہی ہے جو اسے بند گلی کی طرف لے جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 464256

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464256/لائن-ا-ف-کنٹرول-پر-بھارت-کا-ایک-اور-جاسوس-ڈرون-مار-گرایا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com