QR codeQR code

پاکستان کے وزیر مملکت بھی کورونا کا شکار

30 May 2020 گھنٹہ 12:48

شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں


پاکستان کے وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

شہریار آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464254

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464254/پاکستان-کے-وزیر-مملکت-بھی-کورونا-کا-شکار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com