تاریخ شائع کریں۱۰ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۲:۴۸
خبر کا کوڈ : 464254

پاکستان کے وزیر مملکت بھی کورونا کا شکار

شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں
پاکستان کے وزیر مملکت بھی کورونا کا شکار
پاکستان کے وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

شہریار آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سمیت کئی منتخب ارکان پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس