تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 464184

طالبان نے 80 افغان فوجی رہا کردیئے

افغانستان میں طالبان نے افغان حکومت سے معاہدے کے تحت 80 فوجیوں کو رہا کر دیا ہے
طالبان نے 80 افغان فوجی رہا کردیئے
افغانستان میں طالبان نے افغان حکومت سے معاہدے کے تحت 80 فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے قندوز اور بغلان میں قید 80 افغان فوجیوں کو رہا کر دیا ہے۔

افغان حکومت نے گزشتہ ہفتے کے دوران دو مرحلوں میں اب تک 2000 طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ 

افغان صدارتی ہاوس کے ترجمان صدیق صدیقی نےگزشتہ ہفتے کہا تھا کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے  2000 طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

طالبان نے اب تک افغان سکیورٹی فورسز کے 200 اہلکاروں کو رہا کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcg7t9ttak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ