تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 464181

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کا امریکی پابندیوں پر ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم نے امریکی پابندیوں کی فہرست میں دو جوہری سائنسدانوں کو شامل کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے
ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کا امریکی پابندیوں پر ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم نے امریکی پابندیوں کی فہرست میں دو جوہری سائنسدانوں کو شامل کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم نے امریکی پابندیوں کی فہرست میں دو جوہری سائنسدانوں کو شامل کرنے پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے ایک بیان  میں کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں ملک کے دو جوہری سائنسدانوں کو شامل کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس کے فیصلہ سازوں کی غیر معقول کوششیں، ایران کے غیور مجاہدین کے خلاف اس کی مسلسل دشمنی کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ اگرچہ اس طرح کے اقدامات سے ملک کے اعلی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے اس سرزمین کے نوجوانوں کے عزم کو پست نہیں کیا جاسکتا اور بین الاقوامی اصول و ضوابط کے برخلاف ایرانی عوام کے خلاف محاذ آرائی کا واحد نتیجہ سائنس دانوں اور محققین کیے عزم و اردادے کے مستحکم ہونے اور عالمی سطح پر ایران کے دشمنوں کے کمزور  ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے محنتی محققین اور سائنس دان، خاص طور پر ملک کی ایٹمی صنعت کے لئے کام اور کوشش کرنے والی شخصیات، اس قسم کے اقدامات کو نہ فقط اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں سمجھتیں بلکہ مقاومت و مزاحمت کی راہ میں دشمن کی ناکامی کی علامت سمجھتی ہیں ۔
https://taghribnews.com/vdcdjo0ofyt09f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ