QR codeQR code

داعش کا سرغنہ ابوعلی العزاوی کو ہلاک

29 May 2020 گھنٹہ 14:43

عراق اور شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اور سرغنہ شام میں عراق کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے


عراق اور شام میں سرگرم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اور سرغنہ شام میں عراق کے حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فضا‏ئیہ نے شام کے شہر دیرالزور میں حملہ کر کے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک اور سرغنہ ابوعلی العزاوی کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابوعلی العزاوی عراق کے دارالحکومت بغداد اور الانبار میں داعش کی عسکری ونگ کا کمانڈر تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اس حملے میں داعش کا ایک اور دہشت گرد سرغنہ بھی ہلاک ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

واضح رہے کہ منگل کے روزعراق کی انسداد دہشت گردی فورس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے سابق سرغنہ ابو بکر البغدادی کے معاون معتز نومان عبد نایف نجم الجبوری ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

عراق کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ابو بکر البغدادی کے معاون کو خصوصی اطلاعات ملنے کے بعد ایک کارروائی کرکے ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عبدا لناصر قرداش کی گرفتاری عمل میں آئی تھی اور ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد جن لوگوں کو اس کا جانشین نامزد کیا گیا تھا ان میں عبدالناصر قرداش کا نام بھی شامل تھا۔

داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی چھبیس اکتوبر دوہزار انیس میں شام کے شہر ادلب میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں ہلاک ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 464179

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464179/داعش-کا-سرغنہ-ابوعلی-العزاوی-کو-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com