QR codeQR code

سرحدی علاقے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

29 May 2020 گھنٹہ 14:38

اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورس نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سردشت کے سرحدی علاقے میں بارڈر سیکیورٹی فورسز اور مسلح اسمگلروں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں متعدد اسمگلر ہلاک ہو گئے جبکہ اس جھڑپ میں 3 سکیورٹی جوان بھی شہید ہوئے


اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی علاقے سردشت میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورسز اور مسلح اسمگلروں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی فورس نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سردشت کے سرحدی علاقے میں بارڈر سیکیورٹی فورسز اور مسلح اسمگلروں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں متعدد اسمگلر ہلاک ہو گئے جبکہ اس جھڑپ میں 3 سکیورٹی جوان بھی شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ منشیات سمیت دیگر غیر قانونی اشیاء کے اسمگلروں اور دہشتگردوں کے ساتھ سرحدی علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ہزاروں سکیورٹی اہکار شہید و زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464177

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464177/سرحدی-علاقے-میں-تین-سیکیورٹی-اہلکار-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com