تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 464176

چین نے کشمیر کے علاقے اکسائے چن پر فوجی قوت بڑھا دی

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، چین لداخ میں متنازع سڑک پر پل کی تعمیر روکنا چاہتا ہے، چین نے ائیرپورٹ پر ملٹری قوت میں اضافہ کر لیا
چین نے کشمیر کے علاقے اکسائے چن پر فوجی قوت بڑھا دی
لداخ میں غیر قانونی تعمیرات پربھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، چین نے کشمیر کے علاقے اکسائے چن پر بھی فوجی قوت بڑھا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، چین لداخ میں متنازع سڑک پر پل کی تعمیر روکنا چاہتا ہے، چین نے ائیرپورٹ پر ملٹری قوت میں اضافہ کر لیا۔

لداخ میں بھارتی فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا، گولوان وادی کے تین پوائنٹس اور پینگانگ جھیل پر بھارتی اور چینی فوجی آمنے سامنے ہیں۔

واضح رہے کہ لداخ کے علاقے میں بھارت اور چین تنازع شروع ہوئے ایک ہفتے سے زائد وقت گزر چکا ہے، بھارت نے اپنے توسیع پسندانہ غیر قانونی مقاصد پورے کرنے کیلئے پہلے نیپال کے ساتھ سرحدی تنازع شروع کیا تاہم جب چین کے ساتھ جھڑپیں شروع کیں تو بھارت کو بھرپور جواب ملا جس پر بھارتی فوجیں پسپائی پر مجبور ہوئیں۔
https://taghribnews.com/vdchqknk-23n-zd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ