تاریخ شائع کریں۹ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۴:۲۴
خبر کا کوڈ : 464175

سعودی جیل میں قید حماس کے نمائندے کی حالت تشویشناک

معتقلی الرأی نے اس حوالے سے لکھا کہ ہانی الخضری کو اپنے والد کے سیل میں منتقل کرنے کی وجہ سعودی عرب کے لئے حماس کے نمائندے ڈاکٹر محمد الخضری کی انتہائی خراب صحت ہے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں
سعودی جیل میں قید حماس کے نمائندے کی حالت تشویشناک
غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی ایماء پر سعودی شاہی رژیم کی طرف سے قید کئے جانے والے حماس کے 60 سے زائد حامی و رہنماؤں میں شامل سعودی عرب کے لئے حماس کے 80 سالہ خصوصی نمائندے محمد الخضری کی جسمانی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی رژیم کی طرف سے عقیدے کی بنیاد پر قید کر لئے جانے والے قیدیوں سے متعلق سائبر گروپ "عقیدے کے قیدی" (معتقلی الرأی) نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سعودی شاہی رژیم نے حماس کے مرکزی رہنما ہانی الخضری کو اپنے والد محمد الخضری کی کوٹھڑی میں منتقل کر دیا ہے۔

معتقلی الرأی نے اس حوالے سے لکھا کہ ہانی الخضری کو اپنے والد کے سیل میں منتقل کرنے کی وجہ سعودی عرب کے لئے حماس کے نمائندے ڈاکٹر محمد الخضری کی انتہائی خراب صحت ہے کیونکہ اب وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس