تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 14:10
خبر کا کوڈ : 464172

مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی

سوشل میڈیا پر وائرل مراسلے میں پارٹی نے واضح کیا کہ جب گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا تو مہاتیر محمد اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئے تھے
مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی گئی ہے اور سیاسی جماعت بیراستو کی جانب سے مہاتیر محمد کی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین مہاتیر محمد کو ملائیشیا کی حکومت کی حمایت نہ کرنے پر برطرف کیا گیا جس کی سربراہی وزیراعظم محی الدین یاسین کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل مراسلے میں پارٹی نے واضح کیا کہ جب گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا تو مہاتیر محمد اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ گئے تھے.
https://taghribnews.com/vdcd5o0oxyt09f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ