تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 464168

روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز بحیرۂ روم میں روک لیا

روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکہ اور روس کے طیارے آمنے سامنے آگئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا
روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز بحیرۂ روم میں روک لیا
روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔ امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعہ بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکہ کے جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔  امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعہ بحیرۂ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔

روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکہ اور روس کے طیارے آمنے سامنے آگئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciq5a5vt1aqz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ