تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 13:57
خبر کا کوڈ : 464166

ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں

عالمی وبا سے مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا
ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بعد ترقی اور سرمایہ کاری پر اعلی سطح ورچوئل اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے، وائرس کی وجہ سے ہماری برآمدات متاثر ہوئیں اور ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثرہوئے، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، عالمی وبا سے مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcg3t9t3ak93q4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ