تاریخ شائع کریں2020 29 May گھنٹہ 13:51
خبر کا کوڈ : 464165

ٹرمپ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو پابندی کی دھمکیاں

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکا میں قدامت پسند طبقے کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں نئے ضابطوں کا پابند کرنے یا مکمل بندش کی دھمکی دی ہے
ٹرمپ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو پابندی کی دھمکیاں
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر امریکا میں قدامت پسند طبقے کی آواز دبانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں نئے ضابطوں کا پابند کرنے یا مکمل بندش کی دھمکی دی ہے۔

منگل کو  اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز محسوس کرتے ہیں کہ سماجی رابطے کے پلیٹ فورم قدامت پسندوں کی آواز دباتے ہیں۔ 

انہیں ایسا کرنے دینے سے پہلے ہم ان پر سخت ضابطے لاگو کریں گے یا انہیں بند کردیں گے۔ سوشل میڈیا کے ان پلیٹ فورمز نے 2016 میں ایسی ہی ناکام کوشش کی تھی اور اس بار وہ زیادہ صفائی سے یہ کام کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے 26 مئی کو ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں کیلیفورنیا کے گورنر پر  الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کا انتظامی حکم نامہ جاری کرکے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور لاکھوں بیلٹ پیپر بغیر کسی تصدیق کے ارسال کرکے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا آغاز ہوچکا ہے۔

تاہم ٹوئٹر نے ٹرمپ کے اس ٹوئٹ پر ’’گیٹ دی فیکٹ‘‘ کی تنبیہ چسپاں کردی جس پر کلک کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بیان خلاف واقعہ ہے اور بیلٹ پیپر کی سہولت صرف تصدیق شدہ ووٹرز ہی کو فراہم کی جائے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے اس اقدام کے بعد ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں ںے اپنے ٹوئٹ میں بھی اس پس منظر کا حوالہ دیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاک کے ذریعے دیے گئے ووٹ چوری ہوسکتے ہیں، ان میں جعل سازی اور دھوکا دہی ممکن ہے۔ جو جتنا زیادہ دھاندلی کرے گا وہ جیت جائے گا۔ جس طرح سوشل میڈیا کرتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کو فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرنے کی تنبیہ بھی کی۔
https://taghribnews.com/vdcfvjdjtw6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ