QR codeQR code

پاکستان: کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی

29 May 2020 گھنٹہ 12:56

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی جبکہ 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں


پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی ہے جبکہ 1317 اموات ہوچکی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2636 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہزار 28 ہوگئی جبکہ 22 ہزار 305 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 964، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان میں 3 ہزار 928، اسلام آباد میں 2 ہزار 100، گلگت بلتستان 662 اور آزاد کشمیر میں 227 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 396، پنجاب میں 410، اسلام آباد میں 22، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 464152

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464152/پاکستان-کورونا-کے-مریضوں-کی-تعداد-بڑھ-کر-64-ہزار-28-ہوگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com