QR codeQR code

جنوبی کوریا،،49 دن بعد کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

27 May 2020 گھنٹہ 20:20

جنوبی کوریا میں 49 روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔


جنوبی کوریا میں 49 روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کوریا سینٹر برائے ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (کے سی ڈی سی) نے پیر کے روز سامنے آنے والے 19 کیسز کے مقابلے میں منگل کے روز 40 نئے کیسز رپورٹ کیے جس کے بعد ملک کے کل کیسز کی تعداد 11 ہزار 265 ہوگئی۔

اب تک تقریباً 36 کیسز ملک کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی کوپانگ کارپوریشن کے لاجسٹکس سینٹر سے سامنے آئے۔

کمپنی کے تقریباً 3 ہزار 600 افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیر کے روز لاجسٹکس سینٹر کو بند کردیا تھا اور حکام کی تجویز کردہ سب سے تیز ڈس انفیکٹنٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

کوپانگ کارپوریشن کو گروسریز اور دیگر سامان کے آرڈرز میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بڑا فائدہ پہنچا تھا۔

کمپنی کی ترجمان کے مطابق لاجسٹکس سینٹر کو مارچ کے آغاز میں کھولا گیا تھا اور یہ سیئول کے مغربی حصے میں ڈلیوریز کا ذمہ دار تھا۔


خبر کا کوڈ: 464064

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464064/جنوبی-کوریا-49-دن-بعد-کورونا-کے-کیسز-میں-ریکارڈ-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com