تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 464063

عالمی برادری ، بھارت کی معاندانہ پالیسیز کا نوٹس لیں:وزیر خارجہ پاکستان

نئی دہلی پڑوسیوں کی خلاف جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کا امن و استحکام داؤ پر لگ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی
عالمی برادری ، بھارت کی معاندانہ پالیسیز کا نوٹس لیں:وزیر خارجہ پاکستان
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لداخ میں غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے بھارت اور چین کے مابین حالیہ کشیدگی پیدا ہوئی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں چین مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتا ہے وہاں وہ بھارت کی غیر قانونی تعمیرات سے غافل نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت کی معاندانہ پالیسیز کا نوٹس لیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے لداخ، جو ایک متنازع علاقہ ہے، وہاں بھارت کی جانب سے سڑکوں اور رن ویز کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی کی پڑوسیوں کی خلاف جارحانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کا امن و استحکام داؤ پر لگ رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کیا کہ نئی دہلی نے گزشتہ برس مقبوضہ کمشیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور کہا کہ اس اقدام سے بھارت کی جانب سے وادی کی آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کبھی شہریت ترمیمی بل، این آر سی جیسے متنازع قوانین متعارف کرواتا ہے جس سے بھارت کے اندر سے آوازیں بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں، بھارت کو کبھی نیپال سے مسئلہ ہو جاتا ہے اور کبھی افغان امن عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش کرتا ہے، کبھی یہ بلوچستان میں شورش کو ہوا دیتا ہے اور اب بھارت نے لداخ میں وہی حرکت کی ہے اور الٹا چین کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

شاہ محمود نے دعوی کیا کہ بھارت، افغانستان کی سرزمین کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcce0q012bqex8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ