QR codeQR code

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ

27 May 2020 گھنٹہ 19:26

پاکستان میں اس وقت مصدقہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 386 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1220 تک پہنچ گئی ہیں۔


عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر میں 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں وہیں پاکستان میں بھی اس وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ اموات کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت مصدقہ کیسز کی تعداد 59 ہزار 386 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1220 تک پہنچ گئی ہیں۔

ملک میں اس وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور اب اس وائرس کو 3 ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے، تاہم اس دوران یہ وائرس آہستہ آہستہ ملک میں اپنے پنجے گاڑتا گیا۔

فروری کے 4 روز اور مارچ کے آخر تک اس وائرس کے کیسز کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تھی تاہم اپریل میں اس میں اضافہ ہوا جو بعد ازاں مئی میں دگنی حد تک بڑھ گیا۔

اگر صرف کیسز میں تیزی کا جائزہ لیں تو مارچ کے آخر تک 2 ہزار کے لگ بھگ کیسز اور 26 اموات تھیں جو اپریل کے آخر تک ساڑھے 16 ہزار کیسز اور 385 اموات تک پہنچ گئی۔

تاہم مئی میں ان کیسز کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یومیہ ہزار سے زائد کیسز آرہے ہیں، جس کے باعث مئی کے 26 دنوں میں 41 ہزار سے زائد کیسز اور 825 اموات کا اضافہ ہوا۔

آج (27 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ سامنے آیا۔


خبر کا کوڈ: 464059

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464059/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کے-کیسزمیں-تیزی-سے-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com