تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 464058

کورونا وائرس سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ

کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
کورونا وائرس سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ
کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔

 غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضائی آلودگی کم ہوئی ہے۔

فرانس میں ایک گروپ ساحل کی صفائی میں مصروف تھا جہاں اسے استعمال شدہ فیس ماسک اور گلوز ملے۔ جبکہ اسی گروپ کے سربراہ نے گہرے سمندر کے نیچے کی وڈیو بھی شیئر کی، وہاں بھی فیس ماسک اور گلوز موجود تھے۔

ماحولیاتی صفائی سے متعلق گروپ کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کا ساحل سے ملنا خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ یورپ میں لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے اور لوگ گرمی کے باعث ساحلوں پر جا رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے سمندری آلودگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnt9t7ak93z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ