تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 19:14
خبر کا کوڈ : 464057

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے، جوزف بوریل

چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے اور عالمی سطح پر امریکی کردار ختم ہورہا ہے۔ وزیرخارجہ یورپی یونین
چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے، جوزف بوریل
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے وزیرخارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے اور عالمی سطح پر امریکی کردار ختم ہورہا ہے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ماہرین جس " ایشائی صدی" کی آمد کی پیشگوئی کر رہے تھے اس کا شاید کورونا کی وبا کے دوران ظہور ہو چکا ہے، ایسے شواہد ہیں کہ چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے اور یورپی یونین کو چین کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی طے کرنی ہوگی۔

تاریخ میں کووڈ-19 کی وبا کو ایک ایسے فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا جب دہائیوں بعد امریکہ دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا تھا۔جوزف بوریل نے جرمنی کے سفارت کاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجزیہ کار کافی عرصے سے امریکہ کی سربراہی میں چلنے والے عالمی نظام کے خاتمے اور ایشیائی صدی کی آمد کا باتیں کر رہے تھے۔

یورپی یونین کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب یہ ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے اور ہم پر کسی ایک سائیڈ کا انتخاب کرنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کی رقابت کی وجہ سے عالمی ادارے ایسا کردار ادا نہیں کر پا رہے جس کی اس مشکل گھڑی میں ضرورت تھی۔

یورپی یونین کو اپنے مفادات اور اپنی قدروں کو سامنے رکھنا ہو گا اور کسی کا آلہ کار بننے سے بچنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcftjdjew6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ