QR codeQR code

سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا / قبلہ کی درست سمت معلوم کی گئی

27 May 2020 گھنٹہ 18:25

واضح رہے کہ جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے


سورج آج دوپہر دو بج کر 18 منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا۔ ماہر فلکیات کے مطابق سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوا  اور سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیا۔

سعودیہ کے معیاری وقت کے مطابق یہ عمل دوپہر 12 بج کر 18 منٹ کا وقت ہوا، اس وقت دنیا کے کئی علاقوں میں آباد مسلمانوں نے قبلہ کی درست سمت معلوم کی۔

واضح رہے کہ جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوتا ہے تو خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے. ایسا سال میں دو مرتبہ پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 464049

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464049/سورج-عین-خانہ-کعبہ-کے-اوپر-ا-گیا-قبلہ-کی-درست-سمت-معلوم-کی-گئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com