تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 18:22
خبر کا کوڈ : 464047

اسلام آباد میں دو پولیس اہلکار جاں بحق

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی استعمال کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔
اسلام آباد میں دو پولیس اہلکار جاں بحق
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اورہیڈ کانسٹیبل محمد سجادشامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کررہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔

نامعلوم موٹرسائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ادھر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرا ٹیکنالوجی استعمال کریں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdceee8efjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ