QR codeQR code

ایران: شامی عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ،

27 May 2020 گھنٹہ 18:16


ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور نے شامی عوام کیخلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار اصغر خاجی نے آج بروز بدھ کو  اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور "گیر پترسون" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین سیاسی، انسان دوستانہ مسائل، شامی عوام کے مصائب اور شامی آئین ساز کمیٹی کے دوسرے دور کی اجلاس سے متعلق بات چیت کی۔

انہوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال میں شامی عوام کی انسان دوستانہ امداد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور شامی مسئلے کے پُرامن اور سیاسی حل پر زور دیا۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی نے شامی عوام کیخلاف پابندیوں کو یکطرفہ اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے ان کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے شام میں قیام امن اور استحکام اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 464045

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/464045/ایران-شامی-عوام-کیخلاف-عائد-پابندیوں-کو-اٹھانے-کا-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com