تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 464040

ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ

اب تک مجموعی طور پر141591 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے111176 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ایرانی محکمہ صحت
ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر141591 افراد کوویڈ-19 کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے111176 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایراسربراہ "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2080 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 114591 افراد کوویڈ- 19 سے مبتلا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 56 بیمار اپنے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ گئے اور اب کوویڈ- 19 کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار و 564 افراد تک بڑھ گئی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 111176 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ- 19 کا شکار 2551 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ اب مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchkknkv23n-vd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ