تاریخ شائع کریں2020 27 May گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 464038

انتونیو گوتیرس کے اسلاموفوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم:پاکستان

پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے اسلاموفوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم،
انتونیو گوتیرس کے اسلاموفوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم:پاکستان
پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے اسلاموفوبیا کے تدارک سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لکھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ خوش آئند اور ہمارے مؤقف کی جیت ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کو مسلمانوں سے منسوب کرنا نفرت پر مبنی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سوچ کی عکاسی ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

اس سے قبل سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے رپورٹ کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے ورچوول اجلاس سے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا کا تدارک ان کی 'اولین ترجیح' ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ یہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ انتونیو گوتیرس نے یہ جواب اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے کیسز اور اسلاموفوبیا کی طرف توجہ مبذول کروانے پر دیا۔
https://taghribnews.com/vdcexe8evjh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ