تاریخ شائع کریں2020 26 May گھنٹہ 22:16
خبر کا کوڈ : 463972

جنوبی لبنان کے آزادی نے صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم چکنا چور کردیا

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے آزادی نے صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم چکنا چور کر دیا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ فلسطین ، لبنان اور علاقے کے لئے صیہونی حکومت کا خطرہ بدستور باقی ہے اور اس بنا پر استقامت کو پوری طرح الرٹ رہنا چاہئے
جنوبی لبنان کے آزادی نے صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم چکنا چور کردیا
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کو علاقے کی تاریخ کا سنگ میل قرار دیا ہے

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے آزادی نے صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم چکنا چور کر دیا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ فلسطین ، لبنان اور علاقے کے لئے صیہونی حکومت کا خطرہ بدستور باقی ہے اور اس بنا پر استقامت کو پوری طرح الرٹ رہنا چاہئے۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بھی اعلان کیا ہے کہ استقامت و مزاحمت کی راہ کو جاری رکھنا ہی غاصبوں کے مقابلے کا واحد آپشن ہے۔ تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے جنوبی لبنان سے غاصب صیہونی دہشتگردوں کے انخلاء کی بیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے حزب اللہ اور لبنان کی اسلامی استقامت کے مجاہدین کو مبارک باد پیش کی اور اس دن کو تاریخ میں ایک اہم موڑ سے تعبیر کیا۔

تحریک جہاد اسلامی نے واضح کیا کہ ملت فلسطین نے اپنی زمینوں کو دشمن کے قبضے سے چھیننے کے لئے استقامت کا آپشن چنا ہے اور صیہونی حکومت کی نابودی یقینی ہے۔

حماس نے بھی صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر لبنانی عوام اور استقامتی محاذ کو  مبارکباد پیش کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca0enyu49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ