QR codeQR code

امریکہ کے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

26 May 2020 گھنٹہ 22:11

عراق کے ممبر پارلیمنٹ کریم المحمداوی نے منگل کو حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ امریکہ حشد الشعبی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے


عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ہر قسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

عراق کے ممبر پارلیمنٹ کریم المحمداوی نے منگل کو حشد الشعبی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ امریکہ حشد الشعبی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر عادل الکرعاوی نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایک عرصے سے استقامتی محاذ کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن حشد الشعبی کے جوان اس سازش کا مقابلہ کریں گے۔

الکرعاوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ استقامت کی ذمہ داری غاصبوں اور سامراجی طاقتوں  کو نشانہ بنانا ہے، کہا کہ اگر حشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ کیا گیا تو ان کی جوابی کارروائی جارح قوتوں کے حملے سے زیادہ شدید ہو گی۔ 


خبر کا کوڈ: 463969

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/463969/امریکہ-کے-ہر-قسم-ممکنہ-حملے-کا-مقابلہ-کرنے-لئے-تیار-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com