تاریخ شائع کریں۶ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۱۲
خبر کا کوڈ : 463942

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

روسی میڈیا کے مطابق چھوکوٹکا کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس دوران تیز رفتار ہیلی کاپٹر عمودی سمت میں رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی
روسی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
روسی فوج کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق چھوکوٹکا کے علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس دوران تیز رفتار ہیلی کاپٹر عمودی سمت میں رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر جل کر خاکستر ہوگیا اور چاروں فوجی اہلکار جل کر ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے مسخ شدہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے کو رن وے سے ہٹا دیا گیا۔

روسی فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیا ہے جب کہ لاشوں کو فرانزک لیب منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈی این اے میچنگ کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گے تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس