تاریخ شائع کریں2020 26 May گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 463936

غیر ملکی برازیل سے امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے

​​​​​​​امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متاثر نہیں ہوگی
غیر ملکی برازیل سے امریکہ میں داخل نہیں ہوسکتے
برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز اضافہ پر امریکہ نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز اضافہ پر امریکہ نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متاثر نہیں ہوگی۔

ادھر میکسیکن صدر نے کورونا کی وجہ سے ملک میں 10 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں موجود دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان میں 164 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں اندرون ملک پروازیں آج سے بحال کردی گئی ہیں جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں آج ایمرجنسی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaeenyi49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ