تاریخ شائع کریں2020 26 May گھنٹہ 14:54
خبر کا کوڈ : 463935

امریکی تاریخ ظلم و بربریت اور جرم و جنایت سے بھری پڑی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دنیا بھر میں امریکہ کی سنگين اور بھانیک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی فہرست طولانی ہے
امریکی تاریخ ظلم و بربریت اور جرم و جنایت سے بھری پڑی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دنیا بھر میں امریکہ کی سنگين اور بھانیک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی تاریخ ظلم و بربریت اور جرم و جنایت سے بھری پڑی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دنیا بھر میں امریکہ کی سنگين اور بھانیک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی فہرست طولانی ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کو دنیا کے دیگر ممالک کے بارے میں فیصلہ اور قضاوت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ امریکی تاریخ ظلم و بربریت اور جرم و جنایت سے بھری پڑی ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قانونی حکومتوں کو گرانے  کے سلسلے میں اب تک 79 بار کودتا میں حصہ لیا ہے دنیا پر 135 جنگیں مسلط کی ہیں دنیا کے 33 ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور اس کے علاوہ امریکی تاریخ ظلم و بربریت سے بھری پڑی ہے ۔

موسوی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ دنیا کی ڈکٹیٹر اور غیر جمہوری حکومتوں کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں اس نے 79 بار قانونی حکومتوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں کودتا کی حمیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اسانیت اور بشریت دونوں کا دشمن ملک ہے۔

انہوں نے امریکہ کو دہشت گردوں کی حامی اور دہشت گرد حکومت قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر غیر قانونی اقدامات اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ، امریکہ نے افغانستان ، پاکستان، عراق صومالیہ ، لیبیا اور یمن میں ڈرون حملوں کے ذریعہ ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل عام کیا ہے اور مذکورہ ممالک میں امریکہ نے  کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔  
https://taghribnews.com/vdcjttexiuqemhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ