تاریخ شائع کریں2020 26 May گھنٹہ 14:52
خبر کا کوڈ : 463934

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لبنان کے جوانوں نے استقامت، پائیداری اور جدوجہد کے ذریعہ اسرائیلی فوج کو جنوب لبنان سے خارج ہونے پر مجبور کرکے ثابت کیا ہے کہ بیت المقدس کو بھی اسرائیل کے ناپاک اور غاصب وجود سے پاک کیا جاسکتا ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک پیغام میں اسرائیلی فوج کے منحوس اور ناپاک وجود سے جنوب لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پرحزب اللہ لبنان کے سربراہ  سید حسن نصر اللہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لبنان کے جوانوں نے استقامت، پائیداری اور جدوجہد کے ذریعہ اسرائیلی فوج کو جنوب لبنان سے خارج ہونے پر مجبور کرکے ثابت کیا ہے کہ بیت المقدس کو بھی اسرائیل کے ناپاک اور غاصب وجود سے پاک کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی حکومت، عوام ، فوج اور حزب اللہ کے درمیان اتحاد اور انسجام کو اس تاریخی کامیابی کی رمز اور اہم عنصر قراردیا ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے لبنانی شہداء اور جانبازوں کو بھی خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا۔
https://taghribnews.com/vdcippa55t1aq32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ