تاریخ شائع کریں2020 26 May گھنٹہ 14:38
خبر کا کوڈ : 463929

کورونا وائرس سے دنیا بھر کے ممالک بدستور لپیٹ میں

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو بدستور اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کیسز تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک مجموعی تعداد 54 لاکھ 98 ہزار 849 جبکہ 3 لاکھ 46 ہزار 326 متاثرین ہلاک ہوگئے ہیں
کورونا وائرس سے دنیا بھر کے ممالک بدستور لپیٹ میں
کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو بدستور اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کیسز تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک مجموعی تعداد 54 لاکھ 98 ہزار 849 جبکہ 3 لاکھ 46 ہزار 326 متاثرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کو بدستور اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کیسز تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اب تک مجموعی تعداد 16 لاکھ 62 ہزار 768 جبکہ 98 ہزار 223 متاثرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 807 مزید ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 23 ہزار 473 ہوگئی۔ وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں 11 ہزار 687 کا اضافہ ہوا جس کے بعد کل تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 898 ہوگئی۔

لاطینی امریکا میں سب سے زیادہ کیسز برازیل میں سامنے آئے جو کیسز کی تعداد کے لحاظ سے اب دنیا میں امریکا کے بعد وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا مملک بن گیا ہے۔

بھارت میں مسلسل 7 روز سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ملک کے وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ روز 6 ہزار 535 کیسز سامنے آئے جس کے بعد نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 380 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ صحت یابی کی شرح میں بھی 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ وائرس کے کیسز بھارت کے وسط میں قائم دو ریاستوں مہاراسٹرا اور ممبئی کے علاوہ گجرات سے سامنے آئے۔

فلسطینی حکام کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کو کم کرنے کے بعد بیت المقدس کے چرچ آف دی نیٹیویٹی جو حضرت عیسیٰؑ کی جائے پیدائشی بتائی جاتی ہے، عبادت گزاروں اور سیاحوں کے لیے ایک بار پھر کھول دیا گیا۔ وبا کے حوالے سے تشویش پر چرچ میں ایک وقت میں 50 افراد کو اندر آنے کی اجازت ہوگی اور ان کا داخلے پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس چرچ کو بیت لحم کی وزارت سیاحت نے 5 مارچ کو بند کیا تھا۔ پیر کے روز فلسطین کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مساجد، گرجاگھر اور کاروبار منگل کے روز سے کھول دیے جائیں گے۔


جرمنی میں سماجی دوری کے احکامات میں 29 جون تک توسیع کرنے کے لیے دستاویزات تیار کرلیے گئے جسے ریاست کی جانب سے منظور کیا جانا باقی ہے۔
جرمن حکومت کے ترجمان نے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔ جرمن اخبار نے بتایا کہ ان دستاویزات کے تحت زیادہ سے زیادہ دو خاندان یا 10 افراد ایک جگہ پر اکٹھے ہوسکتے ہیں۔


آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریشن کا کہنا تھا کہ ملک ’مستقبل قریب‘ میں اپنی سرحدیں نہیں کھولے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ سفری راہداری کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں وزیر اعظم جیسینڈا آردرن کے ساتھ گفتگو کر رہا تھا اور اس سفری زون کے حوالے سے بات چیت جاری رکھیں گے‘۔


سعودی عرب نے مکہ کے علاوہ تمام شہروں میں کرفیو میں نرمی کا اعلان کردیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔ کہا گیا کہ 31 مئی سے 20 جون تک مکہ کے علاوہ مساجد میں نماز کی اجازت بھی دی جائے گی تاہم مکہ میں کرفیو اور باجماعت نماز پر پابندیوں میں 21 جون کے بعد سے نرمی کی جائے گی۔
https://taghribnews.com/vdcci1q0o2bqeo8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ