تاریخ شائع کریں۵ خرداد ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۹:۴۲
خبر کا کوڈ : 463848

احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ بیماری بتدریج بڑھ رہی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے۔ اگر ایسے حالات رہے تو حکومت لاک ڈاؤں سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ عید کے بعد حکومت حالات کا جائزہ لے گی
احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی
پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا ہو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 37 ہزار 700 مریض زیر علاج جبکہ 112 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں 55 لاکھ سے زائد کورونا کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ بیماری بتدریج بڑھ رہی ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے۔ اگر ایسے حالات رہے تو حکومت لاک ڈاؤں سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔ عید کے بعد حکومت حالات کا جائزہ لے گی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس